17 April 2019 - 21:09
News ID: 440192
فونت
امریکی کانگریس رکن:
امریکی ایوان نمائندگان کی رکن ٹلسی گیبرڈ نے صدر ٹرمپ کو دہشت گرد گروہ القاعدہ کا سب سے بڑا حامی قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹلسی گیبرڈ نے کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کے خلاف ٹرمپ کے حالیہ بیان کو دوغلے پن کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر شام میں القاعدہ کے سب سے بڑے محافظ بنے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو کلپ جاری کر کے الہان عمر پر گیارہ ستمبر کے واقعے میں مارے جانے والوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ٹلسی گیبرڈ نے مزید کہا کہ ٹرمپ القاعدہ کے اصل حامی ملک سعودی عرب کی مسلسل حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دنیا بھر میں انتہا پسندانہ نظریات کی ترویج کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن سی این این نے بھی حال ہی میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی اتحاد امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کو ارسال کر رہا ہے۔


وہابیت اور تکفیریت کے سرچشمے کی حیثیت سے آل سعود حکومت دہشت گردوں کی پرورش اور دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گرد برآمد کرنے والی حکومت شمار ہوتی ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬